ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن : اقوام متحدہ سے مربوط 40 تنظیمیں باغیوں کی حمایت میں ملوث

یمن : اقوام متحدہ سے مربوط 40 تنظیمیں باغیوں کی حمایت میں ملوث

Tue, 02 May 2017 10:36:00    S.O. News Service

صنعاء،یکم مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں سرکاری فوج کے ترجمان ہفت روزہ اخبار نے صنعاء میں 40 سے زیادہ ایسی مقامی تنظیموں کا انکشاف کیا ہے جو حالیہ جنگ میں باغیوں کی معاونت اور انہیں مالی رقوم فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ مذکورہ تنظیموں کو اقوام متحدہ کی جانب سے مالی معاونت حاصل ہے۔اس سلسلے میں ہفت روزہ ’’26 ستمبر‘‘ نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ باغیوں کا اتحاد بین الاقوامی تنظیموں کی کارروائیوں پر نقب لگانے میں کامیاب ہو گیا۔

اخبار کے مطابق کی وزارت منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اور وزارت خارجہ یہ دونوں وزارتیں ملک میں بین الاقوامی تنظیموں کے کام کی نگرانی اور ان کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کی ذمے دار ہیں۔ تاہم صنعاء میں ارباب بغاوت کی جانب سے سیاسی حساب بے باق کرنے کے سبب ان دونوں وزارتوں کا کردار معطل ہو کر رہ گیا ہے۔بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے بدعنوانی کے سلسلے میں اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون کے پاس اْن مالی رقوم کے حجم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جو بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے وصول ہوتی ہیں.. اور نہ ہی اس بارے میں کوئی معلومات موجود ہیں کہ حاصل ہونے والی رقوم کو مذکورہ وزارت کی جانب سے منصوبوں میں کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔


Share: